پی ٹی آئی حکومت اور سابق وزرا کی جانب سے ایک نام سب سے زیادہ لیا جاتا ہے وہ ہے مقصود چپراسی ۔۔ یہ مقصود چپراسی ہے کون اور اس کے اکاونٹ میں کتنے پیسے کہاں سے آئے ایف آئی اے نے انکشافات کئے ہیں ۔
شوگر کاروبار کے زریعے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف خاندان کے مبینہ بے نامی دار مقصود چپڑاسی کے اکاونٹ میں تین ارب نو کروڑ سے زائد کی ترسیلات ہوئیں،، مقصود چپڑاسی کو عدالت بیرون ملک فرار ہونے پر اشتہاری قرار دے چکی ہے۔شہباز شریف خاندان کے مبینہ فرنٹ مین مقصود چپڑاسی کے اکاونٹ میں کب کتنی رقم ٹرانسفر ہوئی، تفصیلات سامنے آ گئیں،، ایف آئی اے دستاویزات کے مطابق مقصود چپڑاسی کے اکاونٹس میں تین ارب نو کروڑ سے زائد کی رقوم کی ترسیلات ہوئیں، مقصود چپٹراسی کی دو ہزار چار میں تنخواہ سات ہزار جبکہ دو ہزار سترہ میں پچیس ہزار تھی، دستاویزات میں بتایا گیاہے کہ مقصود چپڑاسی کے نام پر کمپنی رجسٹرڈ ہوئی، اس کے بعد اکاونٹس بنائے گیے,تیرہ مئی دوہزار دس میں مسلم ٹاون برانچ میں ملک مقصود اینڈ کمپنی کے نام سے اکاونٹ کھولا گیا جس میں چوہتر کروڑ دس لاکھ کی ترسیلات ہوئیں۔ فیصل آباد میں کھولے گیے اکاونٹ میں دو ہزار پندرہ سے دوہزرا اٹھاہ تک ستتر کروڑ بیس لاکھ کی ترسیلات ہوئیں,, تیس جنوری دوہزار سترہ کو کھولے گیے اکاونٹ میں ایک سال کے دوران چھیالیس کروڑ تین لاکھ کا ٹرن اوور رہا۔۔دو اپریل دوہزار پندرہ کو مقصود احمد نے زاتی اکاونٹ کھولاجس میں تین سالوں کے دوران ایک ارب پانچ کروڑ چالیس لاکھ کی ترسیلات ہوئیں,, پچیس جنوری دوہزار سترہ کو کھولے گیے اکاونٹ میں ایک سال کے دوران تیس کروڑ ساٹھ لاکھ ٹرن اوور رہا۔۔