مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک) حرمین شریفین کی انتظامیہ نے رمضان المبارک میں آب زمزم کے معیار کی جانچ کا عمل بڑھا دیا ۔ زم زم کے پانی کے تقریبا 100نمونے جانچ کے لیے روزانہ لیبارٹریوں کو بھیجے جاتے ہیں۔ تجربہ گاہوں میں پانی کے معیار اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ان کے مائیکرو بائیولوجیکل اور کیمیائی تجزیے کیے جاتے ہیں۔زم زم کی جانچ کا عمل مسجد حرام کی چھت پر واقع ایک خصوصی لیبارٹری میں کیا جاتا ہے۔ یہ لیب پینے کے پانی کے تجزیے میں استعمال ہونے والے اعلیٰ ترین بین الاقوامی آلات سے لیس ہے۔