ہیملٹن (جسارت نیوز):نیوزی لینڈ نے ول ینگ اور مارٹن گپٹلکی شاندار سنچریوں کی بدولت تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں ہالینڈ کو 115 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز کلین سویپ کرلی۔ول ینگ 120 اور مارٹن گپٹل نے 106رنز کی دلکش اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ہالینڈ کی ٹیم 334 رنز کا ہدف حاصل نہ کر سکی، ول ینگ کو شاندار بلے بازی پر مین آف دی میچ اور سیریز قرار دیا گیا۔ پیر کو سیڈن پارک، ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 333 رنز بنائے، ول ینگ 120 اور مارٹن گپٹل نے 106رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ ہالینڈ کی جانب سے فریڈ کلاسین ،لوگن وین بیک ،آریان ڈٹ اور فلوئیڈ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔