پاکستانی نژاد سینتیس سالہ عروج آفتاب لاہور میں پلی بڑھی، وہ پندرہ برس سے نیویارک میں مقیم ہیں۔ انہوں نے موسیقی کے ساتھ ساتھ گلوکاری کے میدان میں بھی خوب شہرت کمائی عروج آفتاب نے صوفی روایات، فوک میوزک اور امریکن جاز میوز ک کے ملاپ سے نغمے ترتیب دے کر موسیقی کے شائقین کی توجہ حاصل کی چونسٹھویں گریمی ایوارڈ کی تقریب امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقد ہوئی، جس میں عروج آفتاب نے بیسٹ گلوبل پرفارمنس ایوارڈ حاصل کیا عروج کو اپنے مقبول ترین گانے محبت پر ایوارڈ ملا، جو سابق امریکی صدر براک اوباما کے پسندیدہ گیتوں میں بھی شمار ہوتا ہے
The post پاکستانی نژاد عروج آفتاب نے گریمی ایوارڈ جیت لیا appeared first on Khabarwalay.