لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان واحد ٹی 20 میچ آج ہو گا، دونوں ٹیموں نے تیاریاں تیز کر دیں۔ زندہ دلان کے شہر لاہور میں چھوٹے فارمیٹ کا بڑا مقابلہ آج شیڈول ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی سیریز کا آخری معرکہ بھی قذافی اسٹیڈیم میں ہو گا، میچ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے8 بجے شروع ہو گا جس کے لیے دونوں ٹیموں نے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ آج بھی میچ سے قبل کھلاڑی ٹریننگ سیشن میں اِن ایکشن ہوں گے، اس سے پہلے ٹیسٹ سیریز مہمان کینگروز نے جیتی جبکہ ون ڈے مقابلے قومی شاہینوں نے اپنے نام کیے تھے۔ دریں اثنا مذہبی و دینی حلقوں نے تیسرے ون ڈے میں شور غل کی وجہ سے پہلی تراویح میں رکاوٹ کی ووجہ سے پی سی بی سے یہ مطالبہ کیا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میچ رمضان المبارک کے تقدس میں ملتوی کیا جائے دوسری طرف سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو کی زیر صدارت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں اعلی سطح کااہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر کی لا اینڈ آرڈر صورتحال، رمضان المبارک اور پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی میچ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میںچیف آپریٹنگ آفیسر سیف اسٹیز اتھارٹی کامران خان،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان،سی ٹی او منتظر مہدی، ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز،ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر،ایس پی سکیورٹی، ایس پی سی آئی اے،ایس پی اے وی ایل ایس، آپریشنز کمانڈر ایس پی عاصم جسرا اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ ٹی ٹونٹی میچ کے محفوظ انعقاد کے لئے دونوں روٹس پر ٹیموں کا موثرموومنٹ پلان تشکیل دیں،سی سی پی اونے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران نہر پر مانیٹرنگ بوٹس کی تعداد دگنی کرنے کی بھی ہدایت کی۔امید ہے لاہوریوں کی کثیر تعداد میچ سے لطف اندوز ہوگی۔