ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیلیفورنیا کی پولیس 6افراد کے قاتلوں کو پکڑنے میں ناکام

سکرامنٹو : کیلیفورنیا میں 6افراد کے قتل کے بعد ماہرین جائے وقوع پر تحقیقات کررہے ہیں

سکرامنٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا کی پولیس دارالحکومت سکرامنٹو میں 6افراد کے قاتلوں کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 2مشتبہ افراد نے اتوار کے روز شہر کے کے مرکزی علاقے میں فائرنگ کر کے 6افراد کو قتل اور 12 کو زخمی کر دیا تھا۔ مرنے والوں میں 3مرد اور 3خواتین شامل تھیں۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ واقعے کی وڈیو اور دیگر ثبوت حکام کو فراہم کریں ، تاکہ قاتلوں تک پہنچا جا سکے۔ زخمی افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں،تاہم ان میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں