ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

64 فیصد پاکستانیوں نے حکومت گرانے کے پیچھے امریکی سازش کا الزام مسترد کردیا

64 فیصد پاکستانیوں نے تحریک انصاف کی حکومت گرانے کے پیچھے امریکی سازش کا الزام مسترد کردیا۔

گیلپ پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔

گیلپ پاکستان کے مطابق یہ سروے 3سے 4 اپریل کے درمیان کیا گیا جس کے مطابق 64 فیصد پاکستانیوں نے حکومت گرنے کے پیچھے مہنگائی کو اہم وجہ قرار دیا۔

سروے میں شامل افراد نے حکومت ہٹانے کےلیے اپوزیشن کی کوششوں کی اہم وجہ مہنگائی اور عوام کو ریلیف نہ دینا قرار دیا۔

سروے میں بتایا گیا ہےکہ 36 فیصد افراد نے حکومت گرنے کے پیچھے امریکی سازش کو قرار دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں