ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیپال کے سفیر کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیپالی سفیر تاپس ادھیکاری ملاقات کررہے ہیں

راولپنڈی (اے پی پی)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں نیپال کے سفیر تاپس ادھیکاری نے منگل کو یہاں جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان مشترکہ مفادات کی بنیاد پر نیپال کے ساتھ طویل مدتی کثیر شعبہ جاتی تعلقات کو بڑھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے تمام علاقائی ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ معزز مہمان نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں