ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا اوریورپی یونین کا روس پرمزیدپابندیوں کا اعلان

واشنگٹن:امریکا اور یورپی یونین نے یوکرین میں جنگی جرائم کے الزام پرروس پر مزید پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا روسی صدرولاد میرپوٹن کی 2بیٹیوں اورروس کے سب سے بڑے بینک کے خلاف اقدامات کرنے پرغورکررہا ہے۔وائٹ ہائوس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا ہے کہ روس کے مزید مالیاتی اداروں، نئی سرمایہ کاری اورروسی حکومت کے اہلکاروں اوران کے خاندان کے افراد پرنئی پابندیاں لگائی جائیں گی۔

یورپی یونین حکام کے مطابق روسی بحری جہازوں کویورپی یونین کی بندرگاہیں استعمال کرنے سے روکنے سمیت دیگرنئی پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب روس کے زیرقبضہ علاقے سے ایک اجتماعی قبرسے 400سے زائد افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ یوکرین کے صدرکا کہنا ہے کہ روس یوکرین میں نسل کشی اورجنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں