ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 اٹارنی جنرل  خالد جاوید  کی  عمران نیازی کی حمایت کرنا افسوسناک ہے، نثار کھوڑو

جمہوریت کے لیئے جاری لڑائی میں حتمی فتح عوام کی ہوگی اور آئین پر حملہ اور ان کی حمایت کرنے والوں کو رسوائی  ہی ملے گی کراچی(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار احمدکھوڑو نے کہا ہے کہ

اٹارنی جنرل پاکستان بیرسٹر خالد جاوید خان کی جانب سے عمران نیازی کی حمایت کرنا افسوسناک ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں، سینیٹر نثار احمدکھوڑو نے کہا کہ بیرسٹر خالد جاوید خان کا جمہوریت دوست خاندانی پس منظر ہونے کے باوجود آئین پر حملے کی حمایت اپنے بزرگوں کی جدوجہد کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج عوام کی حق حاکمیت پر شب خون مارنے کی حمایت کرنے والے جنرل ایوب خان اور جنرل ضیاء الحق کی قبروں کو بھی دیکھ لیں۔ نثار احمدکھوڑو نے کہا کہ

خالد جاوید خان کو عمران کے غیر آئینی اقدامات کے بجائے آئین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کے لیئے جاری لڑائی میں حتمی فتح عوام کی ہوگی اور آئین پر حملہ اور ان کی حمایت کرنے والوں کو رسوائی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں