ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایلون مسک پرٹرمپ کا ٹوئٹر اکاونٹ بحال کرنے پر زور 

واشنگٹن: ٹوئٹر صارفین کی جانب سے دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاونٹ بحال کریں۔

ایلون مسک کے ٹوئٹر کے 9 اعشاریہ 2 فیصد حصص خریدنے کے  بعد وہ ٹوئٹر صارفین کی خواہش پوری کرنے کے لیے سرگرم دکھائی دے رہے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر بننے کے بعد انہوں نے ٹوئٹر پر ایک پول جاری کیا جس میں صارفین سے رائے مانگی گئی کہ کیا وہ ٹوئٹر پر ترمیم کا آپشن چاہتے ہیں۔

ایلون مسک کے ٹوئٹ کے بعد اب سابق امریکی صدر کے حامی ایلون مسک سے مطالبہ کررہے ہیں کہ سیاسی سنسرشپ کو اٹھانے کا وقت آگیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاونٹ بحال کیا جائے۔ خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے متعدد ٹوئٹس کی گئی تھیں جن میں انہوں نے کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والے لوگوں کو محبِ وطن کہہ کر پکارا تھا، جس کے بعد ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور دیگر تمام بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے ان پر پابندی لگا دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں