طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں 2مقامی ملیشیاؤں کے درمیان جھڑپوں کے باعث ایک بار پھر خانہ جنگی کے خطرات منڈلانے لگ گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ جھڑپیں وزارت داخلہ کی ماتحت ’النواصی ملیشیا‘ اور’اسٹیبلٹی سپورٹ اتھارٹی ملیشیا ‘کے درمیان ہوئیں۔ جھڑپوں میں ہر طرح کے درمیانے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔واضح رہے کہ دونوں ملیشیا دارالحکومت طرابلس اور لیبیا کے مغرب میں کنٹرول رکھنے والی سب سے بڑی فورسز ہیں۔
The post لیبیا میں خانہ جنگی کی لہر‘ طرابلس میں بڑی ملیشیاؤں کے درمیان جھڑپیں appeared first on Daily Jasarat News.