ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مصرکے بازاروں میں فروخت چاکلیٹ میں منشیات کی ملاوٹ کا انکشاف

قاہرہ: مصر میں ایک سابق حکومتی اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کے بیشتر بڑے اور مشہور بازاروں میں فروخت ہونے والی چاکلیٹ میں نشہ آور مواد کی ملاوٹ کی گئی ہے۔دوسری طرف مصری وزارت داخلہ نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی چھان بین کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق قاہرہ یونیورسٹی کے سابق صدر ڈاکٹر جابر جاد نصار نے اعلان کیا کہ احتیاط سے جانچ پڑتال کے بعد ان پر یہ بات واضح ہوئی کہ بعض اوقات بعض تمباکو نوشی نہ کرنے والوں افراد، حکومتی عہدیداروں اور افسران کے طبی تجزیے کے دوران ان کے منشیات کے استعمال کا پتا چلا۔

ان کا کہنا تھا کہ نشہ آور مواد کی ملاوٹ سے تیار کی گئی چاکلیٹس بیرونملک سے درآمد کی جاتی ہیں۔ نصار نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں وضاحت کی کہ طویل عرصے سے بہت سے لوگوں نے ان سے چاکلیٹس میں نشے کی ملاوٹ کی شکایت کی۔ شکایت کرنے والوں میں اہم عہدوں اور ملازمتوں پر فائز افراد بھی شامل ہیں، ان میں سے کچھ کو ایسے حکام کی ضرورت ہوتی ہے جن سے وہ تعلق رکھتے ہیں اچانک منشیات کے استعمال کا تجزیہ کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں