ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید

جموں (اے پی پی)بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع راجوری میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے نوشہرہ میں ایک پر تشدد فوجی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ادھر بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہمولہ کے علاقے رفیع آبا د میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا۔دریں اثنا بھارتی فوج کی سینٹرل ریزروپولیس فورس کا ایک اہلکار سری نگر کے ایک اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ گزشتہ روز بھارتی سی آر پی ایف کے 2اہلکار سری نگر کے علاقے مائسمہ میں ایک حملے کے دوران زخمی ہو گئے تھے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں