لیما (انٹرنیشنل ڈیسک) پیرو میں گیس کے بڑھتے نرخوں اور ٹیکس پر احتجاج شدت اختیار کر گیا اور پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔مشتعل مظاہرین نے سڑکیں بندکر دیں اور گاڑیوں پر پتھراؤ کیا ۔ اس دوران شہریوں نے ٹائروں کو بھی آگ لگا دی۔ کئی مقامات پر پولیس اورمظاہرین کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیںاور پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔
The post پیرو میں گیس کی قیمت اورٹیکس میں اضافے پرپُرتشدد احتجاج appeared first on Daily Jasarat News.