ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہنگری میں ٹرین اور ٹرک کے درمیان تصادم‘ 5 افراد ہلاک

بڈاپسٹ: ہنگری میں ٹرین اور پک اپ ٹرک کے تصادم کے بعد امدادی ٹیمیں کارروائی کررہی ہیں

بڈاپسٹ(انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی ملک ہنگری میں ٹرین اور پک اپ ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ٹرک مقامی مزدوروں کو لے کرجارہا تھا۔ تصادم کے نتیجے میں ٹرک میں سوار تمام 5 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے ۔ دوسری جانب حادثے کے دوران ٹرین کی بوگی الٹ گئی،جس کے باعث اس میں سوار 10افراد زخمی ہوئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹرک ڈرائیور کی جانب سے بے پرائی برتنے کی وجہ سے پیش آیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں