بتایا گیا ہے کہ یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان دیر لیین اور یورپی یونین کی خارجہ اور سلامتی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزف بوریل یوکرین کا دورہ کریں گے۔
ارسلا کے ترجمان ایرک میمر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اس دورے کے بارے میں ایک بیان دیا۔
"لیین اور بوریل ہفتے کے روز پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں منعقد ہونے والے "اسٹینڈ اپ فار یوکرین” پروگرام سے پہلے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے لیے اس ہفتے کیف جائیں گے۔