ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اثاثہ جات کیس‘ اسحق ڈار ودیگر کیخلاف ریفرنس پر سماعت ملتوی

اسلام آباد (اے پی پی) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار وغیرہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس پر سماعت13 اپریل تک ملتوی کردی۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی اور شریک ملزمان کے وکلا عدالت پیش ہوئے۔ دوران سماعت شریک ملزم کے وکیل حشمت علی نے اپنے مزید دلائل دیے، عدالت نے سماعت مزید کارروائی کے لیے13 اپریل تک ملتوی کر دی۔آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ قاضی مصباح اپنے حتمی دلائل دیںگے، شریک ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس کو دوبارہ چیلنج کر رکھا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں