ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوام متحدہ، یوکرین جنگ میں، غیر موئثر رہی ہے: پوپ فرانسس

کیتھولک فرقے کے روحانی پیشوا اور ویٹیکن کے صدر پوپ فرانسس نے اقوام متحدہ یوکرین جنگ میں غیر موئثر رہی ہے۔

ویٹیکن میں بدھ کے دن سے مخصوص عمومی ملاقات کی نشست سے خطاب میں پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ ” موجودہ دور میں ہم ایک تواتر سے جیو پولیٹک پر بات کر رہے ہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حاوی سوچ طاقتور ترین اقتصادیات کا اقتصادی، نظریاتی اور فوجی حلقہ اثر کو وسیع کر کے مفادات کو دفاعی حکمت عملی سے حاصل کرنا ہے۔ ہم جنگوں سے اس کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد امن کی ایک نئی تاریخ کی بنیادیں رکھنے کی کوشش کی گئی لیکن افسوس کہ رقیب طاقتوں نے اسی پرانی کہانی کو جاری رکھا۔ یوکرین جنگ میں ہم اقوام متحدہ کے عاجزی اور بے بسے کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

جنگ میں عورتوں اور بچوں کی اموات کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "ظلم بتدریج زیادہ خوفناک شکل اختیار کرتا جا رہا ہے”۔

پوپ نے، شہری اموات کی وجہ سے ایجنڈے پر آنے والے شہر، بوچا سے انہیں بھیجا گیا یوکرینی پرچم بھی شرکاء کو دِکھایا۔ پوپ کے پرچم کے ساتھ پوز دینے پر ہال میں موجود شرکاء نے تالیاں بجا کر داد دی۔

واضح رہے کہ یوکرینی فوج نے یکم اپریل کو دارالحکومت کیف کے نواحی شہر بوچا کو روسی فوج کے قبضے سے چھڑوایا۔ تباہ حال عمارتوں اور لاشوں سے بھری گلیوں کی تصاویر کے ساتھ بوچا عالمی ایجنڈے پر آگیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں