ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت ، انتہا پسندوں نے مسجد پر ہندو پرچم لہرا دیا

جے پور (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں کے مکانات نذر آتش کیے جانے کے بعد اب مساجد کی بے حرمتی میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ریاست راجستھان میں 4 اپریل کو ہندو بلوائیوں کی بڑی تعداد نے ضلع کرولی میں مسلمانوں کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی اور گھروں کو نذر آتش کر دیاتھا۔بعد میں ضلع کرولی میں کیے گئے حملے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی،جس میں ہندو انتہاپسند کو مسجد پر چڑھ کر ہندو پرچم نصب کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس دوران بڑی تعداد میں ہندو بلوائی مسجد کے دروازے پر کھڑے رہے اور لاؤڈ اسپیکر پر تیز آواز میں ہندو بھجن بجائے جاتے رہے۔ دوسری جانب بھارت میں مودی نواز میڈیا نے مسلم دشمنی میں سب کو مات دے دی۔ ایک حالیہ واقعے میں نیوز اینکر نے دکان میں اردو کی تحریر دیکھ کر طوفان کھڑا کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت میں گائے کے گوشت،حجاب اوراذان پرپرپابندی کے بعداب اردو زبان بھی ہندوانتہاپسندوں کے نشانے پرآگئی ہے۔ سوشل میڈیا پروائرل وڈیو میں ہندوانتہاپسنداینکرکو نمکو اورمٹھائی کی مشہوردکان کی خاتون مینیجر سے اس بات پر جھگڑتے دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مصنوعات پر اردو کیوں لکھی گئی۔ اینکر نے کھانے کی چیز کاتعلق گائے سے جوڑنے کی کوشش کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں