ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمنی میں، یوکرین جنگ کے خلاف، احتجاجی مظاہرہ

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہزاروں افراد نے یوکرین جنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

یوکرین کے مختلف گروپوں کی اپیل پر ہزاروں افراد، 24 فروری سے روس کی یوکرین کے خلاف شروع کردہ جنگ کے خلاف احتجاج کے لئے، وفاقی اسمبلی کے سامنے جمع ہوئے۔

مظاہرین نے یوکرین کے پرچم اور ” جنگ روکو”، "خاموشی تشدد ہے”، "غصے کی جگہ پابندیاں” اور "یوکرین کو یورپی یونین میں شامل کرو” کی تحریروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرے کی تقریروں میں جرمنی اور دیگر یورپی یونین ممالک سے روس پر پابندیاں لگانے اور روس کے ساتھ گیس اور پیٹرول کی تجارت بند کرنے کا مطلبہ کیا گیا۔

بعض مظاہرین نے یوکرین کے حالات کی طرف توجہ مبذول کروانے کے لئے چہروں پر سرخ رنگ ملا ہوا اور ہاتھوں کی پٹّیوں سے لپیٹ رکھا تھا۔

مظاہرین نے زمین پر لیٹ کر یوکرین کے مختلف علاقوں میں مرنے والوں کی بھی نمائندگی کی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں