ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی فوج سلاویانسک اور کراماتورسک پر حملے کر رہی ہے:حکومت یوکرین

یوکرین کے صدارتی  مشیر الیکسی  آراس تووویچ  نے بتایا ہے کہ  روسی فوج نے  اس سے قبل مقبوضہ ازیوم  شہر سے سلاویانسک اور کراماتورسک نامی علاقوں پر حملے کیے ہیں۔

 آراستوویچ نے  بتایا کہ متعلقہ علاقوں میں حملوں کے بعد روسی فوج کی پیش قدمی جاری ہے جبکہ ایک روسی ہیلی کاپٹر  نے  یوکرینی فوجیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے ۔

 بتایا گیا ہے کہ روسیوں نے تین روز قبل جنوب سے شمال کی جانب حملے کی کوشش کی جس کے بعد یوکرینی فوج نے  دونباس کی جانب پیش قدمی کو شمالی طرف سے روکنے کی کوشش کی ۔

 یاد رہے کہ یکم اپریل کو کیف کے قریب بوچہ شہرکو روسی فوج  کے چنگل سے آزاد کروا لیا گیا تھا جہاں  یوکرینی فوج کو تباہ حال  عمارتوں  اور انسانی نعشوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں