ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غداری کے ثبوت لائیں اور ثابت کریں کہ ہم غدار ہیں، شیری رحمان

اسلام آ باد : پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ الزام لگانے والے لوگ غداری کے ثبوت لائیں اور ثابت کریں کہ ہم غدار ہیں۔

شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی آمرہی آئین پر شکون مارتا ہے اس کے لئے مستقل طور پر دروازے بند کردیئے جائینگے، پھر چاہئے وہ کوئی بھی صوبہ ہو یا پھر یہ ایوان بالا ہو، اس ایوان بالا کا تقدس بری طرح پامال کیا گیا ۔ ہم ہر روز سوال کرتے ہیں کہ یہ جو ہمارے ایم این ایز پر غداری کا الزام لگایا گیا ہے تو یہ کون لوگ ہیں جو ہم پر یہ الزامات عائد کر رہے ہیں ۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پہلے ہماری غداری کو ثابت کریں پھر اسمبلیان ری اسٹور کریں اور پھر وہاں ہماری غداری کے ثبوت پیش کریں پھر ہم بھی دیکھیں گے کہ کون غدار ہے اور کون وفادار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ آئین کی بالہ دستی کون کرتا ہے، کون انصاف کرتا ہے کیونکہ یہ تو واضح ہوگیا ہے بہت پہلے ہی کہ تحریک انصاف نے انصاف کا دامن بہت پہلے ہی چھوڑ دیا تھا۔ انہوں نے کہ یہ واضح ہوگیا ہے کہ حکومت کے ساے دوست اور حواری قوم اور ملک کا پیسہ لے کے باہر جارہے ہیں تو پھر ان کا نام ای سی ایل میں کیوں شامل نہیں کیا گیا؟۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے تمام نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں اور پھر ان کی سنوائی ہو تو اس کے بعد ہی ہم کہیں گے کہ انصاف ہوا ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ان سب سے پہلے ہمارا مطالبہ ہے کہ ایک بار پھر ہماری اسمبلیاں اپنی جگہ پر بیٹھی ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں