ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اٹلی نے کئی ہفتے بعد مہاجرین کی کشتی کو لنگر انداز ہونے کی اجازت دیدی

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن ریسکیو آرگنائزیشن سی آئی کا کہنا ہے کہ اطالوی حکام نے اس کی کشتی کو کئی ہفتے سمندر میں رہنے کے بعد اٹلی کے شہر سسلی میں لنگر انداز ہونے کی اجازت دے دی ہے۔ کشتی میں 106 تارکین وطن سوار ہیں۔ سی آئی فورنامی ریسکیو شپ کے ذریعے بحیرہ روم پار کرنے کی کوشش میں ڈوبنے والے افراد کو بچاکر سوار کیاگیا تھا۔ ایک اور ریسکیو آپریشن میں 22بچوں سمیت مزید 75تارکین وطن کو ایک ربڑ کی کشتی سے سی آئی فور میں منتقل کیا گیا۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس سال وسطی بحیرہ روم کے خطرناک راستوں سے 417 افراد لاپتاہوچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں