ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان شہید

راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے مشکئی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے مشکئی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملزمان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو اہلکار بھی شہید ہوئے، جبکہ ایک افسر زخمی ہوا ہے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشتگرد آواران میں دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں