ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رمضان 30 دن کا ہوگا اورعید الفطر دومئی کو ہوگی، سعودی ماہر فلکیات

ریاض: سعودی عرب کی قصیم یونیورسٹی میں موسمیات کے پروفیسر اور موسمیاتی کمیٹی کے بانی اور سربراہ ڈاکٹر عبداللہ المسند نے توقع ظاہر کی ہے کہ عید الفطر کا پہلا دن 2 مئی بروز پیر کو ہوگا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ 30 دن پرمشتمل ہوگا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ٹویٹر پر اپنے اکاﺅنٹ کے ذریعے مزید کہا کہ 29 رمضان المبارک بہ روز ہفتہ 30 اپریل کی مناسبت سے چاند 06:31 پر غروب ہوگا جب کہ سورج 6:46 پر غروب ہوگا۔

 یعنی چاند کا غروب سورج سے 15 منٹ پہلے ہو جائے گا اور اس وقت افق پر کوئی ہلال نہیں ہوگا۔مکہ المکرمہ اور سعودی عرب کے تمام آسمانوں حتی کہ افریقہ کے افق پر بھی کوئی چاند نظر نہیں آئے گا۔ اس کے بعد اسی دن رات 11:31 پر چاند اور سورج کے درمیان ملاپ ہوگا۔ اس کے بعد شوال کے چاند کی پیدائش ہوگی۔انہوں نے کہ اتوار کو رمضان المبارک 30 دن کا ہوگا اور 2 مئی بہ سوموار کے روز فلکیاتی حساب کے مطابق عید الفطر ہو گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں