عراق میں عین الاسد ملٹری ایئر بیس پر جہاں امریکہ کی قیادت میں بین الاقوامی اتحادی افواج موجود ہیں ڈراؤن اور ایک راکٹ سے بیک وقت حملہ کیا گیا۔
عراقی پریس میں شائع خبروں کے مطابق عین الاسد ملٹری ایئر بیس پر راکٹ حملہ کیا گیا جہاں امریکہ کی قیادت میں بین الاقوامی اتحادی افواج موجود ہیں۔
بتایا گیا کہ ایئر بیس پر نصب فضائی دفاعی نظام نے 2 ڈراؤنز کو مار گرایا، اور لانچ کیے گئے 2 راکٹوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
حملہ کہاں سے کیا گیا اس بارے میں فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔