ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے اہم فیصلے کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی کو طلب کر لیا، اس ملاقات کا کوئی اعلامیہ ابھی جاری نہیں کیا گیا تاہم کہا جارہا ہے کہ وزیراعظم ڈی جی آئی ایس آئی سے حالیہ سیاسی، معاشی اور علاقائی صورت حال سے متعلق گفتگو کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عدالتی حکم کے مطابق کل بلائے گئے قومی اسمبلی کے اجلاس کے متعلق بھی تفصیلی گفتگو ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلہ سنائے جانے کے بعد آج شام وزیراعظم عمران خان ایک اہم اعلان کریں گے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب میں ایک اہم اعلان کرنے والے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کو چیلنجز کا سامنا کرنا آتا ہے، بظاہر اپوزیشن کو لگ رہا ہےکہ وہ جیت چکے ہیں مگر ایسا ہے نہیں، وہ ہار چکے ہیں، مٹھائی پھر ضائع ہوگئی، الفاظ یاد رکھیے گا۔

فیصل جاوید نے یہ بھی کہا کہ آنے والا وقت بتائے گا انشاء اللہ- قوم نے فیصلہ کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کپتان آج شام ایک اہم اعلان کریں گے ، وہ اپنی قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ اور پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے اور عمران خان آج شام کو قوم سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ پاکستان کیلئے لڑا ہوں اور آخری گیند تک لڑتا رہوں گا۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں اہم مشاورتی اجلاس بھی ہوا تھا۔

اجلاس میں وفاقی وزرا اور حکومت کی قانونی ٹیم شریک ہوئی تھی جس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے اور پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کے آپشن پر غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے تاریخی متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ کو آئین سے متصادم قرار دیا تھا ۔

عدالت نے حکم دیا کہ وزیراعظم صدر کو اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس نہیں دے سکتے تھے، تحریک عدم اعتماد کی کارروائی جاری رکھی جائے اگر تحریک کامیاب ہو تو نئے قائد ایوان کے انتخاب تک اجلاس ملتوی نہ کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں