جرمن کارگو کمپنی ڈی ایچ ایل کا ایک طیارہ کوستاریکا کے دارالحکومت سان ہوزے کے ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کے بعد دو حصوں میں منقسم ہو گیا۔
DHL سے تعلق رکھنے والے بوئنگ 757 قسم کے کارگو طیارے میں جوآن سانتاماریا ہوائی اڈے سے ٹیک آف کے فوراً بعد خرابی پیدا ہو گئی۔
مکینیکل خرابی کے باعث طیارے کو 25 منٹ بعد رن وے پر واپس آنا پڑا۔
ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والا طیارہ رن وے کے آخری حصے پر پہنچنے پر دو حصوں میں بٹ گیا۔ طیارے کا عملہ اس حادثے میں محفوظ رہا ہے۔
عملے کا کہنا ہے کہ انہوں نے حکام کو "ہائیڈرولک مسئلے” کی نشاندہی کی تھی، جب کہ اس حادثے نے ملک کے سب سے بڑے ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن کو متاثر کیا ہے۔