کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں آئندہ فیوچر پروگرام کے حوالے سے اہم پیش رفت کا امکان ہے۔مختلف امور پر غور کرنے کے لیے بورڈز کے چیف ایگزیکٹوز سر جوڑ کر بیٹھیں گے، 2023ء کے بعد سرکل کے لیے باہمی سیریز اورعالمی ایونٹس کے معاملات زیر غور آئیں گے۔ پاکستان 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کا میزبان ہے، ایونٹ کا ممکنہ شیڈول رمضان المبارک میں ہونے کی وجہ سے تاریخوں میں ردوبدل پر بات ہو سکتی ہے۔