ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کی بھارت میں بھرپور لائیو کوریج

پاکستانی وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے حکم پر آج ہفتے کی صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کو پاکستان ہی نہیں بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی لائیو کوریج دی جا رہی ہے۔

انڈین ایکسپریس نے عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر مسلسل لائیو اپ ڈیٹس دیں۔

انڈیا ڈاٹ کام 24/7 بھی لائیو رہا، معروف بھارتی نیوز ٹی وی چینل زی نیوز نے بھی قومی اسمبلی کی کارروائی لائیو دکھائی۔

ہندوستان ٹائمز نے بھی پاکستانی قومی اسمبلی کے اجلاس کی لائیو نشریات دکھائیں۔

این ڈی ٹی وی نے بھی قومی اسمبلی کے اجلاس کی کاروائی لائیو دکھائی۔

ٹائمز نو کی جانب سے بھی قومی اسمبلی کی کوریج لائیو دکھائی گئی۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی حکومت کو اپنی آئیڈیل اور عوام کو خود دار قرار دیئے جانے کے بعد بھارت میں پاکستانی سیاست میں گہری دلچسپی لی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں