ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہاجر کیمپ مانک پیاں بی 2 میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ

مظفر آباد:محکمہ برقیات مظفرآباد نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مہاجر کیمپ مانک پیاں بی 2 میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سراپااحتجاج،لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ،عوام نے لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہونے پر احتجاج کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے مہینے میں محکمہ برقیات آئے روز کئی کئی گھنٹے تک بجلی بند کردیتا ہے جس کی وجہ سے شدید گرمی میں روزہ داروں،بچوں،خواتین اور بیمار افراد کو شدید دشواری کا سامنا ہے،کئی بار نوٹس میں لانے کے باوجود محکمہ برقیات کا عملہ ٹس سے مس نہیں،فون تک نہیں اٹھاتے جس کی وجہ سے شہریوں میں شدید تشویش پھیل گئی ہے اور عوام کی اکثریت نے احتجاج کے لیے سر جوڑ لیے ہیں۔

عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ رمضان المبار ک کے مہینے کی بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ بندش عوام کے ساتھ ناانصافی کی انتہا ہے۔روزہ داروں کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے۔

عوام علاقہ نے وزیراعظم آزادکشمیر،وزیر برقیات،سیکرٹری برقیات،چیف انجینئر برقیات سمیت دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مانک پیاں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے ورنہ عوام سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں