ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ناظم آباد رمضان فٹبال کپ ، عبدل کلب نے بنارس یو نا ئٹیڈ کو ہرا دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)دوسرے نیا ناظم آباد رمضان کپ فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ میں عبدل ایف سی نے بنارس یونائیٹڈ کو 8 گولوں سے شکست دے کر گروپ سی سے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن کرلیے ہیں۔ نیاناظم آباد فٹ بال گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں عبدل ایف سی اور بنارس یونائیٹڈ کے درمیان میچ دلچسپ رہا۔ 27ویں منٹ میں حبیب الرحمن نے گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی جسے دو منٹ بعد ہی زین علی نے دگنا کردیا۔ پہلے ہاف میں عبدل ایف سی کو دو گول کی سبقت حاصل رہی لیکن دوسرے ہاف میں عبد ل ایف سی کے کھلاڑیوں نے بنارس یونائیٹڈ کی ایک نہ چلنے دی۔ دوسرے ہاف میں آدھے درجن گول کرکے میچ میں 8 گولوں سے فتح اپنے نام کی۔ آصف خان نے شاندار کھیل پیش کیا اور گولوں کی ہیٹ ٹرک بنائی۔ حبیب الرحمن نے 2، بلال خان اور سلام احمد نے ایک ایک گول اسکورکرکے اپنی ٹیم کی جیت حصہ ڈالا۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ناصر اسماعیل نے فاتح ٹیم کے آصف خان کو مین آف دی میچ قرار دیا ۔ مہمان خصوصی سلمانز فوڈز کے کنٹری ہیڈ نے آصف خان کو مین آف دی میچ ایوارڈ پیش کیا۔ بنارس یونائیٹڈ کو آرمی کے خلاف پہلے میچ میں 7 گولوں سے شکست ہوئی تھی۔ گروپ سی سے سیمی فائنل میں کوالفائی کرنے کے لیے پاکستان آرمی کو عبدال ایف سی کے خلاف لازمی فتح درکار ہوگی اگر عبد ایف سی اور آرمی کا میچ برابربرہا۔ تب بھی عبدل ایف سی سیمی فائنل میں جگہ بنالے گی۔ مہمان خصوصی سرفراز احمد خان نے نیا ناظم آباد میں کھیلوں کی سہولیات کو خوش آئند قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے کھیلوں کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں نیا ناظم آباد میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد میں تعاون بھی کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں