ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردا رعثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پر قوم کو فخر ہے۔ عمران خان کے وزیراعظم ہوتے ہوئے کوئی پاکستان کو نہیں جھکا سکتا۔وزیراعظم عمران خان پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب ہر محب وطن پاکستانی کے احساسات کی ترجمانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپتان نے دل کی باتیں اخلاص کے ساتھ قوم سے کیں۔ کپتان کا ہر لفظ خود دار اور خود مختار پاکستان کے لئے تھا۔وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو عزت سے جینے کا پیغام دیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے باوقار و خوددار پاکستان کی حقیقی ترجمانی کی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے 22 کروڑ عوام کا سر فخر سے بلندکیا ہے۔ نئے پاکستان کے خواب کی تعبیر کے لئے کپتان ڈٹ کر کھڑا ہے اور پوری قوم کپتان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نڈر، سچے اور کھرے سیاستدان ہیں

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں