ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وہاب ریاض کی برطانیہ سے ڈی پورٹ ہونے کی تردید

 لاہور: فاسٹ بولر وہاب ریاض نے برطانیہ سے ڈی پورٹ ہونے کی تردید کردی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ میں برطانیہ گیا ہی نہیں تو ڈی پورٹ کیسے ہوگیا۔ 

لاہور میں اہل خانہ کے ساتھ وقت گزار رہا ہوں۔ وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ دی ہنڈرڈ لیگ کھیلنے کے لئے معاہدہ ہوا ہے۔ اگست میں ہونے والے اس ایونٹ کے لئے ویزا پراسس ابھی شروع نہیں ہوا۔

وہاب ریاض کا مزید کہنا تھا کہ اچھی پرفارمنس کے لئے ٹریننگ کر رہا ہوں کوشش ہوگی کہ جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے اس پر پورا اتروں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں