ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیسکو نے قبلہ درست نہ کیا تو احتجاج پر مجبور ہوں گے،تحریک لبیک

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان حیدرآباد کے امیر صوفی رضا محمد عباسی نائب امیر حافظ ذیشان ربانی ناظم اعلی عبدالقادر ملکانی ممبران اسلم سروری ایڈوکیٹ قیصر سومرو ایڈوکیٹ محمد ندیم قادری زمان خان عمر چشتی فرخ نقشبندی و دیگر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رمضان الکریم کے آغاز سے ہی حیسکو کی جانب سے حیدرآباد میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14 سے 18 گھنٹے کر دیا گیا ہے جبکہ کئی علاقوں میں 15 سے 25 دن گزرنے کے باجود بجلی بحال نہیں کی جارہی حیسکو کا یہ عمل عوام کو اذیت میں مبتلا کرنے کے مترادف ہے جس کی وجہ سے رمضان الکریم جیسے با برکت مہینے میں روزداروں کو شدید اذیت کا سامنا ہے جس کی بھر پور مذمت کی جاتی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اگر حیسکو نے اپنا قبلہ درست نہ کیا اور طویل دورانیہ لوڈ شیڈنگ پر قابو نا پایا اور کئی کئی دنوں سے بجلی سے محروم علاقوں میں بجلی بحال نہ کی تو تحریک لبیک پاکستان اس عمل کے خلاف بھرپور احتجاج پر مجبور ہو گی۔ بیان میں کہا گیا کہ حیسکو نے رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کا اعلان کیا لیکن اس کے برعکس عوام کے لیے اذیت کا سامان کیا گیا اور عوام کو پورا پورا دن حتیٰ کہ سحری و افطاری میں بھی بجلی کے محروم رکھا جا رہا ہے جو کہ کسی صورت قابل برداشت نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں