ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں شدید گرمی برقرار رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات

کراچی:محکمہ موسمیات نے سندھ کے مختلف اضلاع میں گرمی کا پارہ 43 سے 45 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں اگلے تین روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے، اس دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں مسلسل فعال رہیں گی، سمندری ہواں کے ساتھ مغربی سمت کی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایاکہ دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں شدید گرمی برقرار رہنے کی توقع ہے، اور ان اضلاع میں گرمی کا پارہ 43 سے 45 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں