ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان ، قاسم سوری اور سابق ورزا کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست ، سماعت کل ہوگی

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ دھمکی آمیز خط کی تحقیقات اور وزیراعظم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ(کل) پیر11اپریل2022ء کو سماعت کریں گے۔درخواست شہری مولوی اقبال حیدر کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فواد چودھری ، شاہ محمود قریشی، قاسم سوری اور اسد مجید کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری داخلہ کو وزیراعظم اور وزرا کے خلاف مبینہ خط سے متعلق انکوائری کا حکم دیا جائے، درخواست پر فیصلہ ہونے تک وزیراعظم،وزرااور اسد مجید نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں