ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئین شکن ٹولہ دوبارہ کنٹینر پر چڑھ گیا‘ ترجمان ن لیگ

اسلام آباد(آئی این پی)ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پونے 4 سال قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کی سولی پرچڑھانے والا مایوس اور عوام کا مسترد کردہ آئین شکن ٹولہ دوبارہ کنٹینر پر چڑھ گیا ہے جہاں سے وہ اترا تھا۔ فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اقتدار کی خاطر آئین، قانون، جمہوریت اور اخلاق کو کچلنے والے عوام کی تکالیف ختم ہونے دیں، ملک و قوم کو آپ نے جس حال میں پہنچایا ہے اسے ٹھیک کرنے دیں۔ شوق سے تحریک چلائیں، فی الحال تو ایوان نے آپ کو اٹھا کر باہر پھینکا ہے، عقل کریں اور اس پر سوچیں۔ عوام کو سکون کا سانس لینے دیں، اپنی بدزبانی، نفرت اور قوم کو مزید تقسیم کرنا بند کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں