ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خانہ جنگی کے حالات ہیں،شیخ رشید کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیرداخلہ اور عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حمایت میں جیل بھرو تحریک کا اعلان کردیا۔ راولپنڈی میں لال حویلی پر جلسے سے خطاب میں شیخ رشید کا کہنا تھاکہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے والے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھاکہ جس نے فائلیں بدلی ہیں وہ کل ملک کا وزیراعظم بننے جارہا ہے، میں نے عمران خان سے کہا تھا اسمبلی توڑ دو، ایمرجنسی لگا دو، آج عمران خان سے کہا ہے اسمبلیوں سے استعفے دے دو۔انہوں نے اعلان کیا کہ میں عمران خان کی حمایت میں جیل بھرو تحریک کا اعلان کرتا ہوں۔ شیخ رشید نے شرکا سے عہد لیا کہ آج رمضان میں مجھ سے عہد کرو جیل بھرو تحریک شروع کریںگے۔شیخ رشید کا کہنا تھاکہ ملک میں خانہ جنگی کے حالات پیدا ہوچکے ہیں،اس طرح ملک نہیں چل سکتا، اگر اس امپورٹڈ حکومت کو ختم نہ کیا تو میرا نام شہبازشریف رکھ دینا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں