ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ـ73 کا آئین بھی وفاق کی سالمیت اور بقا کی ضمانت ہے،زرداری

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 73 ء کا آئین ہی وفاق کی سالمیت اور بقا کی ضمانت ہے۔قوم کو یوم دستور پر مبارکباد دیتے ہوئے آصف زرداری نے ایک بیان میں کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے آج کے دن قوم کو متفقہ دستور دیا تھا، 73ء کا آئین ہی وفاق کی سالمیت اور بقا کی ضمانت ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹوشہید نے 1973ء کے آئین کی بحالی کے لیے زندگی بھر جدوجہد کی، اسی آئین کی خاطر بینظیر بھٹو شہید نے قید اور مشکلات برداشت کیں۔انہوں نے کہا کہ 1973 ء کی آئین کی بحالی کے لیے آزادی صحافت کے علمبرداروں نے بھی جدوجہد کی،1973ء کے آئین کے لیے پھانسیاں ،کوڑے اور قید قبول کرنے والوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم وفاق اور اکائیوں کے درمیان ایک میثاق ہے ، آئین کی حکمرانی سے ملک کی سلامتی اور اداروں کی ساکھ مستحکم ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں