ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور،مختلف ٹریفک حادثات ،5افراد جاں بحق ،3زخمی

لاہور:لاہور میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں دو خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اورتین زخمی ہو گئے۔

پہلا حادثہ مانگا منڈی کی حدود میں ہوا جہاں ملتان روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے خواتین کو کچل دیاجس کے نتیجہ میں دو خواتین موقع پر ہی جاں بحق اوردوزخمی ہو گئیں۔جاں بحق خواتین کی نعشیں شناخت کے بعد ورثاء کے حوالہ کردی گئیں جبکہ زخمی خواتین کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

جبکہ دوسرا حادثہ فیروز پورروڈ پر اچھرہ کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل پر سوارچارنوجوانوں کو تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر ماردی،حادثہ کے نتیجہ میں تین نوجوان جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک نوجوان زخمی ہو گیا،تینوں نوجوانوں کی نعشیں مردہ خانہ منتقل کردی گئیں جبکہ زخمی نوجوان کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

دونوں واقعات میں ملوث ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا گیا اور پولیس مزید قانونی کارروائی کررہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں