ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ ، دو فلسطینی خواتین ہلاک 

رملہ: اسرائیلی فوجیوں نے گزشتہ روز مغربی کنارے کے علاقے میں دو مختلف واقعات کے دوران دو فلسطینی خواتین کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ ملکی میڈیا کے مطابق ایک خاتون کو ہیبرون کی سرحدی چیک پوسٹ پر ایک اسرائیلی فوجی نے اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب اس نے اس پر چاقو سے حملہ کیا۔

اس حملے میں یہ اسرائیلی فوجی معمولی زخمی ہوا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق قبل ازیں مغربی کنارے کے شہر بیت اللحم کے قریب ایک فسلطینی خاتون کو اس کے مشکوک عمل کے سبب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ خاتون بار بار متنبہ کرنے کے باوجود اسرائیلی فوجیوں کی طرف بڑھ رہی تھی جس پر یہ کارروائی کی گئی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ خاتون غیر مسلح تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں