ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیاناظم آبادرمضان فٹبال،مدھومحمدن کی شاندار کامیابی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) دوسرے نیا ناظم آباد رمضان کپ فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ میں مدھو محمدن نے غریب شاہ یونین کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔ نیا ناظم آباد فٹبال گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے میچ میں مدھو محمدن اور غریب شاہ یونین کے درمیان مقابلہ پہلے ہاف میں بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ میچ کے تمام پانچوں گول کھیل کے دوسرے ہاف میں ہوئے۔ غریب شاہ یونین کے عبدالرحمن نے 57 ویں منٹ میں گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ جسے مدھو محمدن کے عدیل بلوچ نے 69 ویں منٹ میں برابر کردیا۔ 2 منٹ بعد عدیل بلوچ نے ایک اور گول کرکے اپنی ٹیم کو سبقت دلادی۔ مدھومحمدن کے کھلاڑیوں نے خوبصورت پاسز اور کامبی نیشن سے مخالف ٹیم پر دباؤ اور بڑھایا۔ مدھو محمدن کے اسٹرائیکرشاہ جہاں نے 75 ویں اور تراسی ویں منٹ میں گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی کردیا۔ کھیل کے آخری لمحات میں غریب شاہ یونین کے کھلاڑیوں نے گول کرنے کی کئی کوششیں کیں لیکن وہ ناکام رہے۔ جبکہ اس شکست کے بعد غریب شاہ یونین کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں