ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تقریروں کے سوا رمیز راجا نے کوئی کام نہیں کیا، سلمان بٹ

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا ہے کہ تقریروں کے سوا رمیز راجا نے کوئی کام نہیں کیا۔ ایک انٹرویومیں سابق کپتان سلمان بٹ نے چیئرمین پی سی بی پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ رمیز راجا اپنے دور میں سوائے تقریروں کے کوئی کام کرکے نہیں دیکھایا، البتہ گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے کھیل کو تباہ کردیا ہے۔

سلمان بٹ نے کہا کہ مجھے بتائیں رمیز راجا نے بطور پی سی بی کے چیئرمین کی حیثیت سے کیا کیا، جس پر انہیں سپورٹ کیا جائے۔ انہوں نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر جلد گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے کھیل کو پروموٹ نہیں کیا گیا تو چیزیں جوں کی توں رہیں گی۔

سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں کسی ایک فرنچائز کے پاس مکمل وکٹ کیپر موجود نہیں جبکہ چیئرمین پی سی بی کے دور میں فرنچائز معاملات میں بھی شکوک و شبہات رہے۔ سلمان بٹ نے ویڈیو کے اختتام پر کہا کہ رمیز راجا خود عہدہ چھوڑ دیں نہیں تو انہیں بھی جلد ہٹادیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں