ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سائرہ بانو کے اپوزیشن لیڈر بننے کا قوی امکان

اسلام آباد : جی ڈی اے نے قومی اسمبلی ایوان سے متعلق حکمت عملی طے کر لی،اپوزیشن بنچز پر بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جی ڈی اے قیادت کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔،اجلاس میں جی ڈی اے نےاپوزیشن بنچز پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سائرہ بانو کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا قوی امکان ہے،اجلاس کے دوران جی ڈی اے رہنما نے کہا تمام سیاسی جماعتیں حکومت میں ہیں، صرف جی ڈی اے اپوزیشن میں ہے۔

جی ڈی اے ایوان میں بطور اپوزیشن بھرپور کردار ادا کرے گی،سائرہ بانو کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے نام سر فہرست ہے ،جی ڈی اے کے قومی اسمبلی میں تین ارکان ہیں، مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا حکومت کو ایوان میں ٹف ٹائم دیا جائے گا۔

حکومت کے ہرغلط اقدام پر آڑے ہاتھوں لیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں