ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عرب امارات میں عید الفطردومئی کو ہوگی، ماہر فلکیات

celebrated

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں فلکیاتی انجمن کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے کہا ہے کہ اس سال رمضان کے30 روزے ہوں گے اورعید الفطر پیر دو مئی 2022 کو ہونے کا امکان ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں متحدہ عرب امارات  فلکیاتی انجمن کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ عید کا چاند ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 12 بج کر28 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان ہے۔

ابراہیم الجروان کا مزید کہنا تھا کہ اتوار کی شام کو سورج غروب ہونے پر جو چاند نظر آئے گا اس وقت اس کی پیدائش پر ساڑھے 18 گھنٹے گزر چکے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اتوار کی شام کو تمام عرب ملکوں میں چاند اچھی طرح سے نظر آجائے گا۔ اس طرح اتوار کو رمضان کا 30 واں روزہ ہوگا اور پیر کو عید الفطر منائی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں