ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گیمبیا کے انتخابات،برسر اقتدار پارٹی معمولی اکثریت سے کامیاب

 گیمبیا میں منعقدہ عام انتخابات میں بر سر اقتدار عوامی پارٹی  کو کامیابی ملی ہے۔

غیر جانبدار انتخابی کمیشن کے مطابق، نو اپریل کو ہوئے عام انتخابات میں صدر آدما بارو کی سیاسی جماعت کو 53 میں سے انیس نشستیں ملی ہیں البتہ پارلیمان میں انہیں واضح اکثریت نہ مل سکی ۔

انتخابات میں حزب اختلاف متحدہ اتحاد پارٹی نے پندرہ نشستیں جبکہ گیارہ نشستیں آزاد امیدواروں نے حاصل کی ہیں۔

قومی مفاہمت پارٹی نے چار اور سابق صدر یحیی جما کے وطن پرست  ترقی اتحاد اور ڈیموکریٹک عوامی تنظیم نے دو دو نشستیں حاصل کی ہیں۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں