ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورہ کے لیے کراچی روانہ

کراچی: وزیر اعظم شہباز شریف اسلام آباد سے ایک روزہ دورہ کراچی کے لیے روانہ ہوگئے۔

اراکینِ قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، خالد مقبول صدیقی، مولانا اسد محمود کے علاوہ مفتاح اسماعیل، اکرم درانی اور متعلقہ اعلی عہدیداران بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ کراچی روانہ ہوئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی پہنچیں گے جن کا استقبال وزیراعلیٰ سندھ اپنی کابینہ کے ہمراہ کریں گے۔ کراچی میں وزیرِ اعظم سب سے پہلے اتحادی رہنماؤں کے ساتھ بابائے قوم قائد اعظم کے مزار پر حاضری دیں گے۔ مزارِ قائد پر وزیرِ اعظم فاتحہ پڑھیں گے اور پھولوں کی چادر پیش کریں گے۔

مزارِ قائد کے بعد وزیراعظم وزیراعلیٰ ہاؤس جائیں گے، وزیراعظم کے تمام اجلاس پہلی بار گورنر ہاؤس کے بجائے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوں گے۔ وزیرِ اعظم وزیرِ اعلیٰ سندھ سےصوبائی معاملات پر ون آن ون ملاقات کریں گے اور کراچی کے مسائل کے تدارک و ترقیاتی کاموں کے حوالے سے لائحہ عمل پر مشاورتی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دوپہر 2 بجے بہادرآباد مرکز کا دورہ بھی کریں گے۔

وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں وزیرِ اعظم کو سندھ اور بالخصوص کراچی کے مسائل اور تجاویز پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں