ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیو یارک سب وے فائرنگ واقعہ، ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا

نیویارک :امریکی شہر نیو یارک کے بروکلین سب وے میں سٹیشن پر 10 افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ملزم نے خود پولیس سے رابطہ کرکے کہا کہ وہ آ کر اسے گرفتار کر لے جس کے بعد اسے حراست میں لے کر دہشت گردی کی فردِ جرم عائد کی گئی ,62 سالہ فرینک آر جیمز کو پرہجوم اسٹیشن پر فائرنگ کے تقریبا 30 گھنٹے بعد حراست میں لیا گیا۔

فرینک آر جیمز کو بروکلین کے میٹروپولیٹن حراستی مرکز میں رکھا گیا ۔ملزم جیمز نے حالیہ مہینوں میں اپنے یوٹیوب چینل پر امریکا میں نسل پرستی، تشدد اور نیو یارک شہر میں ذہنی صحت کے حوالے سے اپنی جدوجہد اور سب وے کی حفاظت کے حوالے سے میئر ایرک ایڈمز کی پالیسیوں پر تنقید کی تھی۔

تاہم ملزم کے سب وے سٹیشن پر حملے کا مقصد ابھی تک واضح نہیں ہو سکا اور تاحال اس کے دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ رابطوں کا بھی کوئی اشارہ نہیں ملا ہے۔پولیس نے ملزم کا نام اور تصویر جاری کرتے ہوئے عوام سے اس کی تلاش میں مدد کرنے کی اپیل کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں